یہ بھی جھوٹ ہیں
سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
“رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر آئے، میں اس وقت بچہ تھا: میں کھیلنے کیلئے باہر نکلنے لگا، تو میری امی نے کہا: اے عبداللہ! آؤ میں تمہیں کچھ دوں؛ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم نے اسے کونسی چیز دینے کا ارادہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں اسے کھجور دوں گی؛ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم اسے کوئی چیز نہ دیتیں؛ تو تم پر ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا!”
(السلسلۃ الصحیحۃ: 48)