سوال (5973)

کسی شخص کا پوسٹ مارٹم کرنا اسلام میں کیسا عمل ہے کیا شرعیت اس کی جازت دیتی ہے؟ جبکہ میت کی ہڈی توڑنا زندہ کی ہڈی توڑنے جیسا ہے۔

جواب

پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں ہے، یہ اس کی توہین ہے، لہذا یہ جائز نہیں، الا یہ کہ کوئی ایسا مسئلہ آجائے، جس کے بارے میں اہل علم بھی فتویٰ دے دیں تو مجبوری کے احکام الگ ہوتے ہیں، “الضرورات تبیح المحظورات” اس قاعدے کے تحت گنجائش دی جا سکتی ہے، لیکن عموما اس کی اجازت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ