سوال (4469)
ایک سوال ہے ڈاکٹر پوسٹ مارٹم کرتے ہیں، کیا اس حالت میں بغیر نہائے نماز ہوجائے گی یا پھر نہانا پڑے گا؟
جواب
پوسٹ مارٹم سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے، باقی اپنے طور پر ڈاکٹر کرنا چاہے تو وہ الگ بات ہے، شرعاً دوسرے مردے کو غسل دینے سے بھی غسل واجب نہیں ہوتا، لہذا اس تناظر میں ڈاکٹر صاحب کو غسل واجب نہیں ہے، اپنی طبیعت کی نفاست و نزاکت کو دیکھتے ہوئے اگر کرنا چاہیں تو وہ آزاد ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ