سوال (6024)
پراندے کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
بانعورت پراندہدھ سکتی ہے، چٹیا میں پراندہ لپیٹا جا سکتا ہے، ہمارے شیخ مبشر احمد ربانی رحمہ اللہ نے اس کا انکار کیا تھا، وہ شیخ کی اجتہادی غلطی تھی، یہ بالوں پر جوڑ لگانے کے مترادف نہیں ہے، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اس کے جواز کا فتویٰ دیا تھا، لہذا اس پر فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




