ایک شاعرہ تھیں مجھے انکی شاعری تو خاص پسند نہیں تھی مگر انکا پیج لائک کیا ہوا تھا تو اکثر انکی ویڈیوز اور پکس سامنے آتی تھیں۔ کیونکہ وہ شاعرہ ہیں اور اپنی پکس ویڈیوز بھی بہت لگاتی تھیں تو فینز بھی بہت تھے انکے۔
پبلک پلیس پر اکثر انھیں کوئی نہ کوئی مرد حضرات جو انکے فینز تھے مدعو کیا کرتے تھے۔ چائے پر ، کھانے پر اور تحائف بھی دیتے تھے اور وہ انھیں اپنی کتاب بھی بطور تحفہ دیتی تھیں۔
پھر اچانک علم ہوا کہ انکی شادی ہوگئی بہت خوش تھی پھر اللہ نے انھیں بیٹا بھی دیا اب اچانک ہی پوسٹ سامنے ائی کہ انکا بیٹا انکے شوہر نے چھین لیا جس سے یہ اندازہ ہوا کہ آپس میں میاں بیوی کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں مگر وجہ؟
اب وجہ جو مجھے انکی آج کل میں پوسٹ ہونے والی شاعری سے سمجھ آئی وہ وہی ہے جو اوپر میں نے بیان کی۔
اور پہلے بھی میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ ایسا نہ ہو اور وہی ہوا جو مجھے خدشہ تھا شادی سے پہلے کی بات اور ہوتی ہے شادی کے بعد کی اور
پہلے تو مرد حضرات کے لئے پیغام ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شاعرہ ایکٹرس یا کوئی بھی ٹیلنٹ رکھنے والی لڑکی شادی سے پہلے مردوں سے ملتی ہے پبلک پلیس پر اور دعوتیں کرتی ہے تو آپ کو سوچ سمجھ کر شادی کرنی چاہیے۔
کچھ لڑکیاں جو میرے پاس ایڈ ہیں وہ بھی جاتی ہیں مشاعروں میں تقاریب میں لیکن وہ ذرا الگ ماحول ہوتا ہے وہاں بہت سی اور خواتین بھی مدعو ہوتی ہیں۔
البتہ ایک محترمہ جو کہ پردہ بھی کرتی ہیں وہ ایک مشاعرے میں تھیں اور شاعری پڑھ رہی تھیں۔ وہاں سب ہی مرد نظر آئے کوئی ایک وہ یا ایک دو اور لڑکی ہونگی تب مجھے بڑا عجیب لگا میں نے لکھا بھی کہ یہ غیر مناسب سا لگتا ہے۔
آپ جس بھی لڑکی سے شادی کریں خاص کر ٹیلنٹ رکھنے والی سے جو پروفیشن بنا چکی ہو اپنے ٹیلنٹ کو یہ سمجھ لیں پہلے کہ وہ کیا کیا کرتی ہے کیسے کرتی ہے اور آپ اسکا کہاں تک ساتھ دے سکتے ہیں؟ کیا کیا برداشت کرسکتے ہیں اور کس کس بات کی اجازت دے سکتے ہیں؟ تاکہ شادی کے بعد ایسے مسائل نہ ہوں۔
میں بھی شاعری کرتی ہوں بہت اچھی نہیں بس گزارا سمجھیں کیونکہ اچھی تو اقبال کی ہے فیض احمد فیض کی ہے اچھی تو پھر اب ناپید ہی سمجھیں لیکن میں آج تک کسی مشاعرے میں نہیں گئی نہ کسی تقریب میں لیکن اگر ماحول اچھا ہو تو جانے میں حرج نہیں مگر آج کل کی اوٹ پٹانگ پیار و محبت کی عجیب و غریب شاعری اگر آپ مردوں میں بیٹھ کر سن بھی لیں تو یہ اچھی بات نہیں ہوگی۔
خواتین کو بھی چاہیے کہ اپنے شوہر سے زیادہ دوسرے مردوں سے بات چیت ملنے ملانے کو اہمیت نہ دیں چاہیں آپ کتنی بڑی شاعرہ ہوں اگر آپکو لگتا ہے شوہر شک کرتا ہے تو اس سے بات کریں اس کو یقین دلائیں ورنہ شکی مرد کا پہلے سے پتا چل جاتا ہے شادی نہ کریں۔
باقی ان رشتوں میں possessiveness ہوتی ہے اس لئے مرد ہو یا عورت دونوں کو اعتراض ہوتا ہے کہ اسکا ہمسفر بس اسکا ہو ہر طرح سے۔
اپنے گھر ایسی باتوں پر خراب نہ کریں ورنہ آزادی تو ہوگی مگر سکون نہیں ہوگا۔
شاعری کمنٹ میں پوسٹ کر رہی پڑھ لیں عورت کا شوہر کے علاوہ دوسرے مردوں سے ملنا گپ شپ کرنا شوہر کو برا لگتا ہے یہ قید نہیں مگر جب شوہر کو پسند نہیں اور آپکو ہر آسائش دے رہا تو کیا ضرورت ہے ؟
ہاں اگر مجبوری ہے آپکا کوئی کام ہے تو اور بات ہوتی ہے کہ مجبوری ہے۔
لیکن مرد اگر ہر آسائش دے تو اتنی سی بات مان لینے میں کوئی حرج نہیں ۔
شوہر ایک محفوظ پناہ گاہ ہے اسکا آپ پر پورا حق ہے آپ جب بوڑھی ہو جائیں گی یہ فینز آپکو پوچھیں گے بھی نہیں اس لیے پریکٹیکل رہیں۔ جزاک اللہ

 المیرا احمد