سوال (1491)

پراپرٹی ڈیلر یا کوئی بھی کمیشن ایجنٹ کو بائی پاس کر کے سودا کرنے کا حکم کیا ہے؟ اور اس کسٹمر سے بعد میں مستقل کاروباری لین دین بن جائے تو کیا یہ بعد والے لین دین بھی غلط ہیں؟ واضح رہے کہ یہ بائی پاس کرتے وقت اگر کمیشن ایجنٹ چاہتا تو روک سکتا تھا مثلا نمبر اسی کے سامنے لیا اور دیا ہے یا ویبسائٹ پر چیٹ اس کے سامنے ہی ہوئی ہے وغیرہ

جواب

بسا اوقات ایسا ہوجاتا ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، جب وہ کمیشن ایجنٹ خود خاموش ہے تو اس نے نیم رضامندی ظاہر کردی ہے ، باقی یہ بات ہے کہ اگر سودا اس کے ذریعے کرتے تو وہ کچھ نہ کچھ کما لیتا ، اگر انہوں نے ڈائریکٹ کرلیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ