سوال (3346)
میرا ایک دوست مجھے کہتا ہے کہ آپ اپنے جائز کیش اکاؤنٹ سے مجھے “پب جی۔ PUBG” کا پیکج لگا کے دیں اور اس نے اس پر ٹائم ضائع کرنا ہوتا ہے۔ تو کیا اس کو ایسے پیکج لگا کر دینا میرے لیے جائز ہے، میں اگر نہ لگا کے دوں گا تو وہ کسی اور سے لگوا لے گا۔
جواب
آپ کو یقین ہے کہ آپ نے اس کو پیکیج کروا کے دیا ہے، وہ وقت ضایع کرے گا، دوسرے لفظوں میں آپ گناہ میں برابر کے شریک ہیں، رہا یہ مسئلہ ہے کہ آپ نے پیکیج نہیں کروا کے دیا، تو وہ کسی اور سے کروا لے گے، تواگر وہ کسی سے کرواتا ہے تو کروائے، کم از کم ہم شریک تو نہیں، وقت ضایع کرنا ایک گناہ ہے، اس میں آپ شریک نہ ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ