سوال (6068)
پرانی کرنسی مہنگے داموں خریدنا کیسا ہے؟ بینک عوام سے پرانا 5 روپے والا سکہ 12 روپے میں خرید رہا ہے، کیا اس طرح بیچنا جائز ہے؟
جواب
اگر کرنسی ایک ہے، نئے پرانے نوٹوں کا تبادلہ برابر قیمت میں ہوگا، ہزار پرانا ہے تو نو سو کا ہو جائے، یہ جائز نہیں ہے، یہ کیا سوال ہے کہ ایک سکہ بند ہوگیا ہے، وہ چلتا نہیں ہے، اب اس کو خریدنا کیسا ہے، اس میں آپ آزاد ہیں، کیونکہ وہ کرنسی بند ہوگئی ہے، اب وہ سکہ چل نہیں رہا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




