سوال (3390)

پیاز کھا کر مسجد میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے، اب کوئی مرد یا عورت پیاز کھا لیتا ہے اور نماز کا وقت ہو گیا وہ اکیلا گھر میں نماز پڑھے گا یا پھر جب تک بدبو ختم نہیں ہوتی ہے، نماز نہیں ادا کرے گا خواہ اکیلا ہی کیوں نہ ہو؟

جواب

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بو والی کوئی چیز کھا کر مسجد میں آنا جائز نہیں ہے، اگر کھالی ہے تو اس کی بو کو زائل کرنے کے بیسیوں طریقے موجود ہیں، عورت تو گھر میں ہی نماز ادا کرے گی، باقی مرد اس وجہ سے گھر میں نماز نہیں پڑھ سکتا ہے، کوئی ایسی چیز استعمال کرے جس سے اس کے منہ کی بو زائل ہو جائے۔ وہ مسجد میں آ کر نماز ادا کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ