سوال (1859)

“قبر کا خوف نہ رکھنا اے دل ، وہاں سرکارکی زیارت ہوگی اور قیامت میں جب وہ اپنی زلف لہرایں گے تو قیامت سے پہلے ایک قیامت ہو گی” یہ الفاظ پڑھنا کیسا ہے ؟

جواب

یہ خود ساختہ بات ہے اور خود کو خوش فہمی اور تسلی دینے والی بات ہے ، باقی حقیقت کا سب کو پتا ہے ، شریعت نے کہا ہے کہ آپ عذاب قبر سے پناہ مانگیں ، وہ پناہ مانگنی چاہیے ، جو اسباب عذاب قبر سے مانع اور رکاوٹ ہیں ، ان اسباب کو اختیار کرنا چاہیے ، جو عذاب قبر کا سبب بنتے ہیں ، ان سے دور رہنا چاہیے ، باقی زیارتی عقیدہ بھی خود ساختہ ہے ، اس کے پیچھے کوئی دلیل نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ