سوال (4530)

اگر کسی کا رشتے دار فوت ہو جائے، اس کی قبر کچی ہو، اس قبر کے ارد گرد ایک یا دو قطار باؤنڈری دی جائے تاکہ کوئی چیز داخل نہ ہو، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

باؤنڈری بنانا صحیح نہیں ہے، ہوائیں پہلے بھی چلتی تھیں، سیلاب پہلے بھی آتے تھے، ایسا کچھ کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے، باقی قبر کھل گئی ہے، میت کی بے حرمتی کا اندیشہ ہے، تو پھر اس کو قبر کی حد تک درست کر سکتے ہیں، وہ بھی باؤنڈری نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ