سوال (1741)

قبر کے سرہانے بقرہ کا اول اور آخر پڑھنے کا حکم کیسا ہے؟

جواب

اس طرح کی جو بھی روایات ہیں ، وہ سنداً ضعیف ہیں ، اسی طرح صحیح روایات کے منافی بھی ہیں ، حدیث میں یہ بات آئی ہوئی ہے کہ اپنے گھر کو قبرستان نہ بناو ، سورۃ بقرۃ پڑھا کرو ، یہ دلیل ہے کہ سورۃ بقرۃ گھروں میں پڑھی جائے گی ، قبرستان میں نہیں پڑھی جائے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ