سوال (3400)

کیا قبر کو آخری آرام گاہ قرار دینا درست ہے؟

جواب

دنیا کی زندگی کے اختتام ہونے کے بعد کے اعتبار سے یہ جملہ زبان زد عام ہے، شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، باقی شریعت نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں، وہ واضح ہیں.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: کہ

“إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ” [سنن الترمذي: 2308]

«قبر آخرت کی منازل میں سے سب سے پہلی منزل ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ