سوال (546)

ایک شیخ الحدیث کے متعلق پڑھا تھا کہ انہوں فرمایا کہ اوراق مقدسہ کو دفن کرنا جائز ہے اور میں جس نسخہ سے پڑھا رہا ہوں مجھے اس بخاری کے نسخہ سے محبت ہے میں اس سے 32 بار بخاری پڑھا چکا ہوں اور میں آج میں کہتا ہوں کہ اس نسخہ کو میرے ساتھ ہی قبر میں دفن کردینا ، ایسا کہنا کرنا کیسا ہے؟

جواب

شیخ صاحب کو اللہ تعالی صحت ، اور عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے ، یقینا شیخ کے ذہن میں محبت و عقیدت کا ایسا ہی کچھ تصور ہوگا کیونکہ متکلم اپنی منشا کو بہتر جانتا ہے ، ایسی مقدس کتاب کو پاس رکھنا اس سے محبت کا اظہار کرنا یا اسے سینے سے لگانا یہاں تک تو بات درست ہے ان شاءاللہ ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن اس کو باقاعدہ اپنے ساتھ دفن کرنے کی ترغیب دینا یہ بات بہرحال محل نظر ہوگی ، ایک طالب علم کی رائے اس سلسلے میں یہی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ