سوال (2938)

کیا قبر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھایا جاتا ہے، پھر بندے سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اس بندے کو پہنچاتے ہیں؟

جواب

“ما كنت تقول فى هذا الرجل”؟

صحیح بخاری کی روایت کے ان الفاظ سے معنی لیتے ہیں، البتہ “أي رجل؟” کے الفاظ بھی بعض روایات سے ملتے ہیں، جس سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک نہیں دکھایا جاتا۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

اہل بدعت جو مراد لیتے ہیں یہ عقلا، نقلا اجماعا اور قرائن کے خلاف ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ