سوال (2890)
مشائخ اکثر حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ کہتے ہیں قبر میں چار سوال ہوں گے، کیا یہ مؤقف درست ہے یا تین سوال ہوں گے یہ درست ہے؟
جواب
جی یہ تین سوال من ربك، ما دينك اور من نبيك ہونگے، بندہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جواب دے دے گا، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس قابل بنائے، اور فرشتے چوتھا سوال کریں گے کہ تجھے یہ سب کس نے بتایا ہے، آپ کے پاس حوالہ کیا ہے، پھر یہ کہے گا کہ میں نے کتاب اللہ میں پڑھا ہے، یہ چوتھا سوال بنتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




