سوال 6661
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جس طرح زکوٰۃ قبل از وقت دینے کی رخصت احادیث سے ملتی ہے کیا ایسے ہی عشر بھی قبل از وقت دیا جا سکتا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علم کے مطابق، عشر کی ادائیگی حالات اور ضرورت کے مطابق پہلے بھی کی جا سکتی ہے۔ اس میں سختی نہیں ہے۔ البتہ یہ کوشش کریں کہ اندازہ درست ہو، اور اگر کچھ کمی یا بیشی ہو جائے تو فصل کے بعد اسے درست کر لیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




