قابل رشک نماز جنازہ و اظہار تعزیت
علماء کرام کے جنازے ہمیشہ قابل رشک ہوتے ہیں۔ استاد گرامی فضیلة الشيخ مولنا ساجد الرحمان رحمہ اللہ کے جنازے میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کرکے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ سب سے مضبوط اور خوبصورت تعلق حقیقی دینی رشتوں کا ہوتا ہے۔ الحمدللہ جامعہ رحمانیہ کہروڑپکا سے بھی ایک وفد نے 149 Eb عارف والا میں فضیلة الشيخ مولنا ساجد الرحمان رحمہ اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس گہرے رنج و الم کے موقع پر جامعہ رحمانیہ کے تمام اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات اور حلقہ احباب کی طرف سے مولنا ساجد الرحمان صاحب کے اہل وعیال، عزیز واقارب، جامعہ اشاعت الاسلام کی انتظامیہ، اساتذہ کرام، طلبہ کرام، 149 EB کی پوری جماعت، اوڈان والی مسجد کی جماعت اور آپکے تمام حلقہ احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ تمام لواحقین ومتعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور اپنی خصوصی رحمت کیساتھ شیخ محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
مولنا رفیع الدین فردوسی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد جامعہ اشاعت الاسلام کے طلبہ وطالبات اور 149Eb کی جماعت کو مولنا ساجد الرحمان رحمہ اللہ کی وفات سے دوسرا بڑا صدمہ اور نقصان پہنچا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ صبر جمیل کیساتھ ادارے اور جماعت کو بہتر نعم البدل عطاء فرمائے تاکہ دین کا کام بہتر انداز سے جاری وساری رہے۔ آمین یا رب العالمین
شعبہ دعوت وتبلیغ جامعہ رحمانیہ کہروڑپکا ضلع لودھراں




