سوال (5164)
والد محترم کی قبر گر چکی ہے، اس کے اوپر اینٹیں بھی نیچے گر گئی ہیں، اب از سر نو تعمیر کرنی ہے وہ اینٹیں لگائی جائیں گی یا ضرورت نہیں ہے؟
جواب
اگر کچی اینٹیں ہیں تو ڈال دیں، اس کے بغیر بھی اگر قبر سنبھل جاتی ہے تو ٹھیک ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ ہمارے ہاں سلیپ نہیں رکھی جاتی پکی ہوئی اینٹیں رکھی جاتی ہیں اس کے اوپر مٹی ڈالتے ہیں؟
جواب: دیکھیں بند تو کرنا ہے، جیسے بھی کریں، میرا خیال ہے کہ اس طریقے بند کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: ایک قبر بنائی گئی ہے، ساتھ میں نالا بہتا ہے،
بارش وغیرہ آتی ہے تو قبر گر جاتی ہے تو اہل خانہ قبر کشائی کر کے الگ سے قبر بنانا چاہتے ہیں شرعی حیثیت بتا دیں؟
جواب: اگر زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں تو آپ حالت مجبوری میں ایسا کر سکتے ہیں، اگر قبر کھل جاتی ہے، اور کافی ٹائیم ہوگیا ہے تو پھر چھوڑ دیں، بس ایسی کوئی ترتیب بنائیں کہ کھولے نہیں، باقی بارشیں پہلے بھی پڑتی تھی، پرنالے پہلے بھی بہتے تھے، طوفان آندھی پہلے بھی چلتے تھے، قبریں پہلے بھی بہہ جاتی تھی، بس یہ ہے کہ بے حرمتی نہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ