سوال       6845

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ قبر پر جانے کے کیا آداب ہیں؟ دعا وغیرہ کے متعلق بتائیں قرآنی آیات جو عموماً دعا میں مانگتے ہیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں
جنازے کی دعائیں قبر پر پڑھ سکتے ہیں؟ قبر پر اگر کوئی رو لے تو گناہ تو نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بغیر آواز کے کوئی رو لیتا ہے، آنسو بہہ جاتے ہیں، بہاتا ہے، ٹھیک ہے، جائز ہے، عبرت کے لیے جائز ہے، آخرت کی یاد کے لیے جائز ہے اور دعا میں وہ دعائیں جو قرآن سے ثابت ہیں پڑھی جا سکتی ہیں، کوئی حرج نہیں، بطورِ دعا کے حکم بدل جاتا ہے، قرآن کی تلاوت کرنا اور ہے، دعا کرنا اور ہے، ہاتھ اٹھا کے بھی دعا کر سکتے ہیں، بغیر ہاتھ اٹھائے بھی کر سکتے ہیں، قبلہ رُخ ہو کے بھی کر سکتے ہیں، قبر کی طرف منہ کر کے بھی کر سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ