سوال (5611)

قبر پر چھوٹے چھوٹے پتھر یا بجری اس غرض سے ڈالنا کہ بارش سے مٹی پانی کے ساتھ دائیں بائیں نہ بہہ جائے کیا یہ بھی قبروں کو پختہ کرنے کے حکم میں آئے گا؟

جواب

قبر پر باریک کنکریاں ضرورت کے تحت ڈالی جاسکتی ہیں، بجری میں بھی کوئی حرج نہیں۔البتہ چونا گچ کرنا یا سیمنٹ سے پکا کرنا ممنوع ہے۔واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ