سوال (5952)
اگر مسجد کی توسیع کوئی قبر مسجد کے احاطے میں آجائے یا مسجد کی ایک جانب قبریں ویسے ہی بنائی گئی ہوں حصول تبرک مقصود نہ ہو تو ایسی مساجد میں نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، یہ کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے، اگر مسجد کی توسیع قبر کی طرف ہو رہی ہے تو نہ کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک طویل عرصے کے بعد شامل کردی گئی ہے، اس کا ایک سیاسی سبب تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ