سوال (4941)

كيا نماز جنازه مقبرہ میں جائز ہے؟

جواب

نماز جنازہ قبرستان میں ادا کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: “الأرض كلها مسجد الا المقبرة و الحمام” اس حديث سے تو منع معلوم ہوتا ہے، کیونکہ صلاة الجنازة بھی صلاة ہے؟
جواب: اس حوالے سے عام قاعدہ یہ ہے کہ قبرستان میں عام نمازیں نہیں پڑھی جائیں گی، لیکن نماز جنازہ کو استثناء حاصل ہے، جیسا کہ روایت میں ہے کہ سیاہ فام عورت کی نماز جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان میں پڑھی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ