سوال (3454)
قبروں پر سبز ٹہنی لگانا کیسا ہے، اور دلیل دینا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لگائی تھی۔
جواب
قبر پر پھول، یا سبز ٹہنی لگانا یہ غلط عمل ہے، حدیث میں جو ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے دو قبروں پر ٹہنی رکھی اور اللہ نے عذاب میں تخفیف کردی۔
[مسلم: 677]
یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاص تھا، اس میں عذاب میں تخفیف کی اصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت/دعا تھی کہ جتنی دیر یہ خشک نہیں ہوجاتی اتنی دیر تک ان کے عذاب میں تخفیف کردی جائے گی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ