سوال (3431)

میری زمین پر قبضہ ہو چکا ہے، لیکن کاغذات میرے پاس ہیں؟ میں اس زمین کو بیچنا چاہتا ہوں اور خریدار کو معلوم ہے کہ اس زمین پر کسی کا قبضہ ہے، لیکن پھر بھی وہ خریدنے کو تیار ہے، کیا یہ زمین میں بیچ سکتا ہوں۔

جواب

کسی چیز کو بیچنے کے لیے اصول یہی ہے کہ بیچنے پہ کوئی شرعی اور قانونی ممانعت نہیں ہو تاکہ نہ تو اللہ کے ہاں نہ حکومت کے ہاں آپ کو جوابدہ ہونا پڑے، مذکورہ کیس میں اگر قبضہ ناجائز ہے تو پھر آپ کے زمین بیچنے پہ نہ تو کوئی شرعی ممانعت ہے، نہ قانونی ممانعت ہے، پس آپ یہ زمین بیچ سکتے ہیں،
البتہ زمین بیچتے ہوئے ایک تیسری چیز بھی دیکھی جاتی ہے کہ بیچنے پہ آپ کو کوئی معاشی نقصان نہ ہو مثلا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ قبضہ ختم کرانے سے پہلے بیچنے پہ وہ قیمت نہیں ملے گی جو قبضہ ختم کرانے پہ ملے گی تو آپ اسکو قبضہ چھڑانے تک موخر کر سکتے ہیں. لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں. کہ قبضہ چھڑانا مشکل ہے یا زیادہ خرچہ آ جائے گا تو آپ پھر بیچ بھی سکتے ہیں. لیکن اس میں آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے شرعی اور قانونی دونوں لحاظ سے۔

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ