سوال (2597)
کیا جس طرح بیرون ممالک کے اطباء (غیر مسلم) سے دوائی یا علاج کروایا جا سکتا ہے، اسی طرح “ربوہ” یا “قادیانی” ڈاکٹروں سے پاکستان میں علاج کروایا جا سکتا ہے؟
جواب
یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں عام کافر اور ان مرتدوں کے مابین زمین و آسمان کا فرق ہے۔ کیونکہ عام کافر اسلام کا نام لے کر آپ کی جڑیں نہیں کاٹتا ہے، کیونکہ وہ آپ کا دشمن ہے۔ یہ لوگ اسلام کا نام لے کر آپ کی جڑیں کاٹتے ہیں، یہ مرتد ہیں، ان سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ