سوال (4770)
کیا قادیانی اور دیگر باطل مذاہب کے پیروکار افراد کو اپنی دکان سے سودہ سلف فروخت کرنا یا ان سے خریدنا ناجائز ہے؟
جواب
قادیانیوں کا حکم الگ ہے، یہ مرتد کافر ہیں، اور کافروں سے بھی اجتناب اولی ہے، لیکن ان سے بزنس ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، آج بھی ہو رہا ہے، اگر قادیانیت واضح ہو جائے تو اس کا سد باب عزیمت کے ساتھ سر اٹھا کر کرنا چاہیے، دو ٹوک سے کہ ہم آپ سے کوئی لین دین نہیں کرنا چاہتے ہیں، اگر عزیمت کا راستہ نہیں ملتا ہے، کیونکہ ہم مجبور و مقہور ہیں، پھر اس پر کوئی فتویٰ نہیں لگ سکتا ہے، کیونکہ مجبوری کے احکام الگ ہوتے ہیں، لیکن عزیمت کا راستہ یہ ہے کہ جب واضح ہو جائے کہ یہ شخص قادیانی ہے تو پھر دو ٹوک طریقے سے ان سے بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ