سوال (1134)
قنوت وتر یا دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرا جائے یا نہیں؟
جواب
دلائل کے اعتبار سے یہ راجح ہے کہ منہ پر ہاتھ نہ پھیرا جائے ، البتہ فضیلۃ الشیخ ارشادِ الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے مقالات میں ذکر کیا ہے کہ اس باب میں سختی نہیں کرنی چاہیے ، کوئی ہاتھ پھیر دیتا ہے ، خارج الصلاۃ مسئلے کو دیکھتے ہوئے کیونکہ عبداللہ بن زبیر اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے ثابت ہے ، تو اس باب میں کوئی سختی نہیں ہوگی ، البتہ اولی یہ ہے کہ منہ پہ ہاتھ نہ پھیرا جائے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ