تعارف الشیخ محمد اللیثی رحمہ اللہ
پیدائش
شیخ محمد، محمد ابوالعلاء المعروف شیخ محمد اللیثی ۱۹۴۹ مصری گاؤں النخاس میں پیدا ہوئے۔
حفظ قرآن کریم
الشیخ محمد اللیثی نے تین سال کی عمر میں اپنے والد محمد ابوالعلاء کے پاس حفظ شروع کیا اور چھ سال کی عمر میں وہ حافظ بن چکے تھے۔
قراءت عشرہ
قراءت عشرہ کو انہوں نے شیخ محمد العربی سے سیکھا اور سترہ سال کی عمر میں مختلف محافل میں انہوں نے تلاوت کا آغاز کیا۔
ریڈیو پر تلاوت قرآن
اللیثی کو سال ۱۹۸۴ کو ریڈیو مصر میں دعوت دی گئی اور اس کے بعد وہ عالمی سطح پر معروف ہونے لگے۔
«بادشاه تلاوت»
انہوں نے تھوڑے وقت میں بہت زیادہ مقام حاصل کیا ،اور پھر بہترین تلاوت سے جلد انکو «بادشاه تلاوت» کے نام سے لوگ پکارنے لگے اور اس کی شہرت پوری دنیا تک پھیلی۔
بیرون ممالک کا سفر
شیخ اللیثی نے مختلف ممالک جیسے ترکی، پاکستان، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، برونائی دارالسلام اور دیگر افریقی ممالک کا دورہ کیا اور وہاں مختلف اعزازات سے انکو نوازا گیا۔
وجہ شہرت
الشیخ اللیثی عظیم معاصر قرآء شیخ عبدالباسط عبدالصمد، شیخ مصطفی اسماعیل، شیخ محمرفعت، شیخ البهتیمی اور شیخ السعید عبدالصمد الزناتی کی تقلید کرتے تھے تاہم اپنی شاندار تلاوت کی وجہ سے کسی ایک قاری کی طرح تلاوت نہ کرتے اور اپنی مستقل شخصیت کی وجہ سے وہ جانا جاتا ہے۔
وفات
الشیخ محمد اللیثی پانچ مارچ ۲۰۰۶ کو ۵۷ سال کی عمر میں قرآن کریم کی خدمت کے بعد دار فانی سے رخصت ہوئے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین۔
(خادم القرآن قاری محمد عبداللہ عزام)