سوال (4951)

میں دودھ کا کام کرتا ہوں، کسی وجہ سے یہ کام پیچھے ہٹ گیا تھا، اس لیے میں نے ایک ساتھی سے تین لاکھ لیے ہیں، وہ بولتا ہے کہ جب تک یہ تین لاکھ نہ دیں، تب تک دو اڑھائی کلو ڈیلی کی بنیاد پر آپ کو دودھ دینا ہوگا؟

جواب

یہ سود کے زمرے میں آتا ہے، یہ ایسے ہی ہے، جیسے آپ نے تین لاکھ کے اوپر پیسے بڑھا کر لیے ہیں، یا اس نے ڈیمانڈ کرلیا ہے، اب اس نے بولا ہے کہ جب تک پیسے نہ ہوں تب تک دو اڑھائی کلو دودھ دیں، اب اگر ایک پاؤ بھی دیں گے تب بھی سود کے زمرے میں آئے گا، سود کی تعریف یہ ہے کہ وہ قرض جو نفع دے، یہ سود ہے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ