سوال (3601)
کیا انسان اپنے قرض کی معافی کے لیے درخواست کر سکتا ہے؟ جیسے میں نے کسی کا ایک لاکھ دینا ہو اور دینے کی پوزیشن میں نہ ہوں وغیرہ تو کیا درخواست کی جا سکتی ہے کہ آپ مجھے معاف کر دیں۔
جواب
شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، آپ قرض کی معافی کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ