سوال 6619
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک سوال ہے کہ ہم مرغیوں کا کاروبار کرتے ہیں اور ہم نے لوگوں سے لاکھوں کے حساب سے پیسے لینے ہیں، کافی دیر سے شروع کیا ہوا ہے، کاروبار آہستہ آہستہ پیسے 10، 15 ہزار سے بڑھتے بڑھتے لاکھوں تک چلے گئے ہیں، لوگوں سے پوچھتے ہیں وہ کہتے ہیں آج دیتے ہیں کل دیتے ہیں، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے ہمیں ہمارے پیسے مل جائیں اور ہم اپنا کاروبار دوبارہ سٹارٹ کر سکیں.
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ضرور مدد فرماتا ہے، ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اللہ سے مدد مانگنے کے صحیح اسباب اختیار کریں۔
﴿وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ﴾
(صبر اور نماز کے ذریعے مدد طلب کرو)
لہٰذا:
1. نماز کی پابندی
فرض نمازیں وقت پر ادا کریں، اور نوافل کی بھی کثرت کریں۔ نبی ﷺ کو جب کوئی اہم معاملہ پیش آتا تو آپ نماز کی طرف متوجہ ہوتے۔
2. صبر اور دعا
صبر اختیار کریں، دل سے اللہ کے سامنے اپنی حاجت رکھیں، نماز کے علاوہ اپنی زبان میں بھی دعائیں کریں۔
3. والدین کی دعائیں
اگر والدین موجود ہوں تو ان سے خصوصی دعائیں کروائیں، یہ بہت بڑی برکت کا سبب ہیں۔
4. صبح و شام کے اذکار
صبح و شام کے مسنون اذکار کو معمول بنائیں، یہی بنیاد ہیں۔
5. ذکر و وظائف
درج ذیل دعاؤں کا اہتمام کریں:
اللّٰهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
اللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا
اللّٰهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِمَا شِئْتَ
اللّٰهُمَّ انْصُرْنَا عَلَى مَنْ بَغَى عَلَيْنَا
اللّٰهُمَّ أَعِنِّي وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ
6.سورۃ یٰس
سورۂ یٰس کی تلاوت بھی کریں، سیدنا ابن عباسؓ کا قول ملتا ہے کہ اس سے مشکلات میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




