سوال (2870)

اگر کسی شخص سے مقررہ وقت کے لیے قرض لیا جاتا ہے، اس کو مقررہ وقت میں پیسے بھی واپس دیے جائیں، اگر رضا خوشی سے اس کو مزید کچھ دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر قرض دیتے وقت کوئی اشارہ یا ڈیمانڈ نہ کیا گیا ہو تو قرض بڑھا کر لوٹانا جائز ہے، ایسی بات بھی نہ ہو کہ ان کو قرضہ دے دو یہ قرضہ بڑھا کر دیتے ہیں، پھر کوئی بھی حرج نہیں ہے، حدیث میں آتا ہے کہ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں، جو قرض احسان کے ساتھ لوٹاتے ہیں۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عملا بھی ثابت ہے کہ آپ نے ایک اونٹ لیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اچھا اونٹ واپس دیا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ