سوال (594)

بندہ قسم کے کفارے میں پیسے دینا چاہتا ہے ۔ مگر اپنے اطراف کسی کو فقیر نہیں پاتا «فرانس میں رہتا ہے» کیا کسی آرگنائزیشن کو دے سکتا ہے ، جس پر اعتماد ہو کہ یہ کسی دوسرے ملک میں کھانا کھلا دیں گے؟

جواب

وہاں سارے ہی لوگ امیر کبیر نہیں ہوں گے ، ہر معاشرے میں ایک بڑی تعداد غرباء اور مساکین کی بھی ہوتی تو ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

مقصود قسم کا کفارہ ادا کرنا ہے، اگر اس کے پاس کوئی فقیر اور مستحق میسر نہیں، تو کسی اور کو وکیل بنا سکتا ہے، مختلف ادارے اور آرگنائزیشنز کو صدقات و خیرات اور کفارات کی ادائیگی بھی توکیل کی ہی ایک صورت ہے۔ واللہ أعلم۔
ویسے قسم کے کفارے میں مساکین کو صدقہ دینا ممکن نہ ہو تو تین روزے رکھنے کا بھی اختیار موجود ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ