سوال (1332)
میدان محشر میں انصاف کیا جائے گا ، اگر سینگ والی بکری نے بغیر سینگ والی بکری کو مارا ہے تو اللہ تعالی اس کو سینگ دے کر اس سے قصاص دلوائیں گے ، تو کیا جو درندے اور گوشت خور جانور ایک دوسرے کو لقمہ بنا لیتے ہیں چیڑ پھاڑ کرتے ہیں ، ان سے بھی قصاص ساتھ دلوایا جائے گا ؟
جواب
ظلم کا قصاص دلوایا جائے گا ، جبکہ گوشت خور جانور ظلم نہیں کرتے بلکہ اپنا رزق کھاتے ہیں ، جو اللہ رب العزت نے انکی فطرت و جبلت میں رکھا ہے ۔
اس قضیے کی تفصیل شیخ طریفی کی کتاب “المغربیہ” میں دیکھیے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ