سوال (3560)
ایک بندہ مسلمان ہے، وہ دس سال سے نماز نہیں پڑھتا تھا، لیکن اس نے اب توبہ کر لی ہے، کیا وہ ساری نمازوں کی قضائی دے گا؟
جواب
ان نمازوں کی قضائی نہیں ہو گی، بس اب پکی توبہ کے بعد ہمیشہ نماز پڑھنے کا عہد کرے یہی کافی ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
نہیں صرف توبہ کافی ہے، امام بخاری کا ظاہر مذہب یہی ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
سائل: جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ نمازیں ایک ساتھ پڑھیں ہیں؟
جواب: دو چار دن کی نمازیں قضاء عمری نہیں کہلاتی ہیں، ایک دن کی نماز چھوٹ جائے، یا دو دن کی نماز چھوٹ جائے، ان کی قضاء دے سکتے ہیں، باقی قضاء عمری کی جو تصور ہے، دس سالہ یا پندرہ سالہ اس کی اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ