سوال (3449)
جو قضا نماز ہوتی ہے، اس کو ہم اس وقت میں ادا کر سکتے ہیں، فرض کریں عصر کی اذان ہو چکی ہے، ظہر نماز کی قضا باقی ہے اور جو وقفہ ہوتا ہے، 10 سے 15 منٹ کا اس دوران قضا نماز ادا کرنا مناسب ہے یا جو نماز کا وقت ہوچکا ہے، اس نماز کو ادا کر کہ پھر قضا نماز ادا کی جائے، سفر یا نیند کے عذر کے بغیر کاروبار میں مصروف رہنے کی وجہ سے نماز لیٹ ہوئی ہے۔
جواب
بغیر عذر کے نماز کو لیٹ کرنا جائز نہیں ہے اس کوتاہی پر سچے دل سے استغفار کریں اور رہی بات سوال کی تو نمازوں کی ترتیب چونکہ ضروری ہے، لہذا عصر کی جماعت میں ابھی دس منٹ باقی ہیں تو پہلے بالاولی ظہر کی نماز ادا کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ