سوال 6658
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الیکٹرانکس کی کیش پرچیز یا انسٹالمنٹ پر خریداری میں جو اضافی پیسہ (مارک اپ یا سود) وصول کیا جاتا ہے، کیا وہ حرام ہے اور اسے استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چیز کو انسٹالمنٹ پر خریدنا اور قیمت بڑھانا جائز ہے بشرط یہ کہ: آخری قیمت (جو بڑھائی گئی ہے) فائنل کر دی جائے۔ چیز اور برانڈ کی تفصیل واضح اور فائنل ہو۔ پیمنٹ کا شیڈول پہلے سے طے شدہ ہو اور فائنل ہو۔ کسی بھی قسم کی لیٹ فیس یا اضافی چارجز بعد میں نہ لگائے جائیں۔ اس صورت میں یہ عمل شرعی طور پر جائز ہوگا۔ عرب و عجم کے تقریباً ۹۵٪ علماء نے اسی کی حمایت کی ہے، دلائل کو دیکھتے ہوئے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




