سوال (2770)

قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جو جرمانے کی شرط لگائی جاتی ہے تو کیا ایسا ایگریمنٹ کرنا جائز ہے؟

جواب

اس کی دو صورتیں بنتی ہیں۔
اول:
اگر یہ لیٹ ہونا کسی مالی مشکل کی وجہ سے ہے تو یہ جرمانہ سراسر غلط ہے، ظلم وزیادتی ہے۔ اس کو کچھ وقت کی چھوٹ دی جانی چاہیے۔
ثانی:
اگر یہ لیٹ ہونا بغیر کسی مالی عذر کے ہے اور اقساط مانگنے پر بھی وہ ٹال مٹول اور آج کل پرسوں والی کیفیت پر عمل پیرا ہے تو اس حالت میں علماء نے گنجائش نکالی ہے کہ اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
والله تعالى أعلم.

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ