سوال (3171)

نماز میں قیام افضل ہے یا سجدہ افضل ہے؟

جواب

قیام اور سجدہ دونوں پر ادلہ جمع کیے جا سکتے ہیں، آیات اور احادیث سے استدلال بھی کیا جا سکتا ہے، دونوں کی افضلیت پر بات ہو سکتی ہے، لیکن غالباً سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا تھا کہ قیام کے طویل ہونے کی بنا پر رکعات کم پڑھ رہا تھا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نے کہا ہے کہ رکعات بڑھاؤ، اس سے سجدہ اور رکوع بڑھیں گے، سجدہ اور رکوع بڑھنے سے انسان کے گناہ جھڑتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اسرار الصلاة کے اعتبار سے بھی تفاوت ہو سکتا ہے، پھر نفل اور فرض کے اعتبار سے بھی
پھر جہری اور غیر جہری کے اعتبار سے بھی
نفل میں رات اور دن کی نماز کے اعتبار سے
کہیں رکوع و سجود افضل ہوگا، کہیں قیام افضل ہوگا۔ واللہ اعلم باقی اس کی تفصیل پھر لکھوں گا.
ان شاءاللہ

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ