سوال (5635)

کیا قبلہ کی سمت موبائل کے ایپ سے چیک کیا جا سکتا ہے؟

جواب

غالباً قبلے کی نمبرنگ ہوتی ہے یا اس کا زاویہ ہوتا ہے، تو اس کا ہر علاقے کا شاید الگ ہی حساب ہوتا ہے، واللہ اعلم۔ تو آپ جہاں کہیں، وہاں کے مقامی علماء سے رابطہ کریں۔ اور جہاں تک تعلق ہے موبائل کمپاس کا، تو ٹھیک ہے، اگر آپ کو شبہ ہو تو اب تو کئی طرح کے کمپاس موجود ہیں، اور کچھ ایپس، کچھ سافٹ ویئر ایسے ہیں جن کے ذریعے آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔ تو یعنی اگر آپ کو ایک پر شبہ ہے، آپ دوسرے کو دیکھ لیں، تیسرے کو دیکھ لیں، تو ان شاء اللہ فیصلہ ہو جائے گا۔ اور آپ کے علاقے میں کتنی ڈگری پر قبلہ ہے، وہاں کے مقامی علماء سے پوچھیں، گوگل سے گزارہ کریں، ہو جائے گا ان شاء اللہ۔”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ