سوال (6433)
گھر بنایا ہے اور واش روم میں سیٹ کا منہ قبلے کی طرف ہے۔ اب کسی نے کہا ہے کہ قبلہ کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھو گے بہت بڑا گناہ ہے۔ رہنمائی فرما دیں کیا واش روم توڑ کر دوبارہ بناؤں کوئی حدیث ہے کہ قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرکے نہ بیٹھو؟
جواب
قصداً و ارادتاً نہ بنائیں، اگر بن گیا ہے تو کوئی سختی نہیں ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے، چار دیواری کے اندر بہرحال گنجائش موجود ہے، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کی حدیث ہے، جو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنھا کے گھر گیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دوران قضاء حاجت قبلہ رخ دیکھا تھا، یہ حدیث اپنے مفہوم میں واضح ہے، اگر چار دیواری میں ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




