سوال (220)

قسطوں کا کاروبار کس حد تک جائز ہے ؟

جواب:

اس میں علماء کی دو رائے ہیں ، اکثر علما اس کاروبار کو جائز کہتے ہیں ، لیکن اس میں ایک ہی مجلس میں ہر چیز طے کر لی جائے ، یہ چیز اتنے کی ہے ، پیمنٹ کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اتنی مقدر میں اتنے سالوں میں ہوگا ، الغرض تمام چیزیں طے کرلی جائیں ، پھر قسطوں کے لیٹ ہونے کی وجہ سے چارجز نہیں لگائیں تو یہ کاروبار جائز ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس میں تین چیزیں ہیں ۔
(1) : قیمت طے ہو ۔
(2) : مدت طے ہو ۔
(3) : چیز طے ہو ۔
اس میں نفعے کی حد شریعت نے مقرر نہیں کی ہے ، ظلم کا نفع نہ ہو ، باقی یہ کاروبار جائز ہے ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ