سوال (6439)

قسطوں پر موبائل لینا کیسا ہے؟ اگر قسط طے کرلی جائے پہلے؟

جواب

اس مسئلے میں اہل حدیث علمائے کرام میں بھی دونوں آراء موجود ہیں، لیکن اکثریت کی رائے اور ہمارے مشایخ کی رائے جواز کی ہے کہ قسطوں پر کاروبار اور لین دین جائز ہے بشرطیکہ قیمت وغیرہ پہلے طے کر لی جائے اور بعد میں بڑھائی نہ جائے۔ واللہ اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

جی ہاں جائز ہے اگر ہر چیز طے ہو جائے، یہ ماڈل ہے، یہ کلر ہے، یہ پیمنٹ ہے فائنل اور یہ پیمنٹ کا شیڈول ہے اتنے مہینے کا، اتنے سال کا اور اس پر پھر لیٹ فیس کے نام سے چارجز نہ لگائے جائیں۔ پھر ٹھیک ہے، ہر چیز طے ہو گئی تو جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ