سوال 6855
تراویح پڑھنے کا صحیح وقت کونسا ہے؟ احادیث کی روشنی میں بتائیے؟
جواب
قیام اللیل، تہجد، تراویح، وتر، تسبیح، تطوعات اور نوافل یہ سب قیام اللیل کے مختلف نام ہیں۔
اس کا ایک وقت عشاء کے فوراً بعد شروع ہو جاتا ہے، اور اس پر مسلمانوں کا اتفاق چلا آ رہا ہے، امیر عمر رضی اللہ عنہ کے دور سے لے کر آج تک۔ سمجھ نہیں آتا کہ اب اسے کیوں مسئلہ بنایا جا رہا ہے۔ عمومی دلائل بھی یہی بتاتے ہیں کہ عشاء کے بعد وقت شروع ہو جاتا ہے۔
دوسرا وقت جو زیادہ فضیلت والا ہے وہ آدھی رات ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر مزید فضیلت والا وقت رات کا آخری حصہ ہے:
“الصلاة في جوف الليل” یعنی رات کے اندرونی (گہرے) حصے میں نماز۔
لہذا جیسے سہولت ہو، ویسے ادا کر لینا چاہیے۔ دلائل کی روشنی میں تین اوقات ملتے ہیں: عشاء کے بعد، آدھی رات، رات کا آخری حصہ (جو سب سے افضل ہے)۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




