سوال (2432)
کیا قنوت وتر میں دعائے قنوت ہاتھ اٹھا کر پڑھنا بہتر ہے، ایک بھائی کہہ رہے ہیں کہ دعا ءقنوت کے لیے تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کر پڑھنا چاہیے۔
جواب
وتر واجب اور فرض نہیں ہے، اس لیے وتر کی دعا بھی فرض یا واجب نہیں ہوگی، قنوت وتر کے بغیر بھی وتر ہوجاتا ہے، افضل و اولیٰ یہ ہے کہ آپ دعا ثناء، سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھنے کے بعد اسی حالت میں آپ قنوت وتر کی دعا پڑھ لیں، اگر پڑھنا چاہتے ہیں، ہاتھ اٹھانے کی حاجت نہیں ہے، البتہ آثار کو دیکھتے ہوئے یہ جواز موجود ہے کہ قبل الرکوع اور بعد الرکوع قنوت وتر کی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے جا سکتے ہیں، اسی طرح قنوت وتر رکوع سے پہلے پڑھنا اولیٰ ہے، اس کو بعد میں پڑھیں، تب بھی ٹھیک ہے، اس طرح ہاتھ اٹھانے اور نہ اٹھانے میں بھی آپ کو جواز کی حد تک اختیار ہے، اس طرح قنوت وتر میں قنوت نازلہ بھی کر سکتے ہیں، یہ تمام صورتیں جائز ہیں، کسی بھی مسئلے میں سختی نہیں کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ