سوال (3422)

قرآن کریم میں ایک ہی حکم یا واقعہ متعدد بار ذکر ہونا کیا یہ تکرار ہے؟

جواب

اس موضوع کے حوالے سے علماء کرام کی تالیفات موجود ہیں کہ واقعات کی تکرار قرآن میں کس بنیاد پر ہو رہی ہے، ایک تو یہ بات کہی جاتی ہے کہ واقعے کے رپیٹ ہونے میں رسوخ مراد ہے، دوسری بات یہ ہے کہ جو مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے کہ قرآن مجید میں جو تکرار ہے، اس میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہے، جیسا کہ آدم علیہ السلام کا قصہ دیکھا جائے تو جہاں بھی یہ قصہ رپیٹ ہوا ہے، وہاں کوئی اضافی فائدہ ضرور ہے، کلی طور پہ تو تکرار نہیں ہے، البتہ جزوی طور پہ تکرار واقعات کے اعتبار سے ضرور ہے، جہاں تک عقائد میں جو تکرار کی بات ہے تو اس میں یہ فائدہ ہے کہ ایک بات کو مختلف پہلوؤں کے اعتبار سے مختلف انداز میں رکھا جا رہا ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ