سوال 7011

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم آپ خیریت سے ہوں گے۔ سوال ہے کہ قرآن مجید کا اصل موضوع کیا ہے، اس حوالے سے مکمل رہنمائی فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآنِ مجید کے موضوعات بے شمار ہیں، تاہم اہلِ علم نے ان میں چند بڑے اور بنیادی موضوعات کی نشاندہی کی ہے۔ چنانچہ شیخ عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب تنشیط الاذہان میں اشارہ فرمایا کہ قرآن کے بڑے موضوعات چھ ہیں۔ ان تمام موضوعات میں سب سے عظیم، جامع اور بنیادی موضوع توحید ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس پر قرآنِ مجید اول سے آخر تک گفتگو کرتا ہے۔
اسی نکتے کو شاہ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے بھی ایک آیت سے اخذ فرمایا، اور شیخ عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ نے بھی اسی کو واضح کیا۔ بلکہ ماضی کے جلیل القدر علماء بھی اس بات کا ذکر کرتے آئے ہیں کہ: “القرآن کلہ فی التوحید”
یعنی پورا قرآن توحید کے بیان میں ہے ابتداء سے انتہاء تک۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ