سوال (4668)
کیا عجمی لوگوں کو زیادہ ترجمے پہ فوکس کرنا چاہیے یا تفسیر پر بھی کرنا چاہیے، اور کیا قرآن پاک کا پہلے ترجمہ پڑھنا چاہیے یا ترجمہ تفسیر ایک ساتھ پڑھیں، اس کی رہنمائی فرما دیں۔
جواب
سب سے پہلے جو ترجمہ کر رہا ہے، اس کا ترجمہ مضبوط ہونا چاہیے، کیونکہ ترجمہ بنیاد ہے، تفسیر پھر اس سے بڑھ کر ہے، لہذا جب ترجمے پر گرفت مضبوط ہوگی، پھر تفسیر سمجھنے اور پڑھنے میں آسانی ہوگی، تفسیر کرنے میں آسانی ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم کیا قرآن پاک کی فل تفسیر پڑھنی چاہیے یا ہم عوام کو بس مسائل کا پتہ ہونا چاہیے۔
جواب: ایک مسلمان قرآن مجید سے دل نہیں لگائے گا تو پھر کیا کرے گا، البتہ اساتذہ اور علماء ربانیین کی سہولت میں ترجمہ و تفسیر میں آگے بڑھنا چاہیے، مطالعہ میں مسند صحیح کتابیں رکھنی چاہییں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ