سوال (28)

قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں دیگر اور مناظر لگا دینا، تاکہ بچے اور بڑے قرآن کریم کی تلاوت سنتے رہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:

اس حوالے سے شاید پہلے بھی کسی سوال کے جواب میں عرض کیا تھا کہ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ کوئی اور چيز لگانا تاکہ لوگ اسی بہانے ویڈیو دیکھتے رہیں، تو اس کی دو صورتیں ہیں:
اگر تو وہ چیز قرآن کریم سے توجہ ہٹانے کا سبب بنتی ہے، تو یہ درست نہیں، بلکہ ہوسکتا ہے کہ قرآن کریم سے اعراض کے زمرے میں آتی ہو۔
لیکن اگر اس میں رنگ اور قدرتی مناظر اس طرح استعمال کیے گئے ہیں گہ قرآن کریم میں مزید توجہ پیدا ہوتی ہے، یا کم ازکم آیات سے توجہ نہیں ہٹتی تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں.. واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ